جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

خوفناک ماسک پہن کر شہریوں کو ڈرانے والے تین سعودی شہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بلا کا روپ دھار کر لوگوں کو ڈرانے والے تین افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے عوامی مقامات پر شہریوں و سیاحوں کو بلا کا ماسک پہن کر ڈرانے کی شکایات موصول ہونے اور ویڈیو وائرل ہونے پر سعودی پولیس نے ایکشن لے لیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں تین افراد بلا کا ماسک پہن کر عوامی مقامات پر شہریوں کو ڈراتے تھے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوجاتے تھے۔

ماسک پہن کر شہریوں کو ڈرانے کی ویڈیو وائرل ہونے اور شکایات موصول ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا جن کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کردیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں