تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تین درجن سے زائد گائیں مذبح خانے سے فرار

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک مذبح خانے سے چالیس گائیں فرار ہوگئیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے بیویرلی روڈ اینڈ ڈُر فی ایونیو کے قریب واقع پیکو ریویریا مذبح خانے میں رات کے وقت گائیں موجود تھی البتہ صبح جب ملازمین پہنچے تو وہاں ایک جانور بھی موجود نہیں تھا۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ ملازمین کی غفلت کی وجہ سے گائیں فرار ہوئیں کیونکہ وہ رات کو جاتے وقت باڑے کا دروازہ بند کرنا بھول گئے تھے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شام 8 بجے کے قریب پیش آیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ مذبح خانے سے فرار ہونے والے جانوروں نے گلیوں اور شاہراہوں پر کھڑی ہونے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ حکام نے شہریوں کی شکایات کے بعد گائیں کا سراغ لگایا اور 38 کو پکڑ کر واپس مذبح خانے پہنچایا جبکہ ایک کو رہائشی افراد نے گولی ماردی اور ایک تاحال لاپتہ ہے۔

پولیس نے غفلت برتنے والے ملازم کو نشاندہی کے بعد گرفتار کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -