The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز 4072 تک پہنچ گئے

اسلام آباد : پاکستان میں 208 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار بہتّر ہوگئی, این ای او سی کے مطابق اسپتالوں میں صرف 7295 بستروں گنجائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے جاری لاک ڈاؤن کے باوجود میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھتی ہی جاری ہے اور ساتھ ہی ساتھ اموات کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد چات ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں دوران 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سب سےزیادہ2030 اور سندھ میں 986، خیبر پختونخوا میں 527، بلوچستان میں 206 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 92 کیسز رپورٹ ہوئے، گلگت میں 212، آزاد کشمیر میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 58 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جان لیوا وائرس کے 42 فیصد کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا میں مبتلا مزید 4 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 467 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ میں 18، پنجاب میں 16، خیبر پختونخوا میں 18، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد 1 اور بلوچستان میں 2 مریض نے دم توڑ چکے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3076 نئے افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

این سی او سی نے جاری اعلامیے میں کہا کہ 462 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز میں مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ اسپتالوں میں 7295 بستروں کی گنجائش ہے۔

کراچی میں کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹر عبدالقادر انتقال کر گئے

واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے فرئن لائن ہیرو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو وائرس کا شکار بن کر خالق حقیقی سے جا ملے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں