اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

سری لنکا کی 43 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سری لنکا کے ہائی کمشنر رویندراچندرا سری وجے گونارتنے نے 43 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سے سری لنکن ہائی کمشنر رویندراچندرا سری وجےگونارتنے کی ملاقات ہوئی، جس میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں سری لنکا کے ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ، جس پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی واپسی کیلئے تعاون پرشکریہ اداکیا۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئےانتظامات کوچندروزمیں حتمی شکل دیدیں گے، قیدیوں کی واپسی کیلئےایک ماہ سےسری لنکن حکام کےساتھ کام کررہےہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سری لنکا اورپاکستان کے تعلقات 7دہائیوں میں مضبوط ہورہےہیں، پاکستان باہمی تعلقات مختلف شعبو ں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے قیدیوں کی اپنے ملک واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے اور سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ نےسری لنکن ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں