اشتہار

گوگل کتنے پاکستانیوں کو اسکالر شپس دے گا؟ بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ گوگل 2023 کے آخر تک 45 ہزار پاکستانیوں کو اسکالر شپ دے گا، اور امید ہے کہ آئندہ سال یہ بڑھ کر ساڑھے 4 لاکھ تک پہنچ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کونالج بیس اکانومی کیلئے ماڈرن ٹیکنالوجی کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوناہوگا۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ ہماراوژن ہے کہ 2050 کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی بنائی جائے، ملک میں 2019/20 میں آئی ٹی ایکسپورٹ 75 ملین ڈالر تھی، سال 2021 تک آئی ٹی ایکسپورٹ373ملین ڈالرتک لے گئے تھے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ موبائل فونز اب پاکستان میں بننا شروع ہوچکے ہیں، ہم نے لڑ جھگڑ کر موبائل فون پر لگے ٹیکس ختم کرائے، اب موبائل فون کی قیمت میں کمی آرہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹیلی کام انڈسٹری میں بہتری لارہے ہیں، ایسے مقامات پر بھی کنکشن مل رہا ہے جہاں سگنل نہیں آتے تھے، ہم چاہتے ہیں ہر صوبے میں ترقی دکھائی دے اور ہر بچے کے پاس اسمارٹ فون ہوتا کہ وہ خود بھی کاروبار کرسکے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ گوگل حکام سے مسلسل رابطےمیں ہیں ، پہلے گوگل نے 15 ہزار اسکالر شپ دینے کا کہا تھا، اب گوگل 2023 کے آخر تک 45 ہزار پاکستانیوں کو اسکالر شپ دے گا، اسکالر شپ میں 40 فیصد کوٹہ خواتین کا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ آئندہ سال گوگل ساڑھے 4 لاکھ پاکستانیوں کو اسکالرشپ دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں