جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سال 2019 بھی صحافیوں کے لیے خونی ثابت ہوا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : رپورٹرز وِد آﺅٹ بارڈرز کی شائع کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال بھی دنیا بھر میں 49 صحافیوں کو قتل کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ رپورٹرز وِد آﺅٹ بارڈرز کی جانب سے صحافت کو اب بھی خطرناک پیشہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 2019ء کا اختتام ہے اور رواں برس بھی دنیا بھر میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے والے 49 افراد کو لقمہ اجل بنایا گیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی جانب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سنہ 2013 سے لیکر 2018 تک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس سب سے کم صحافی قتل ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے سالانہ اوسطآ 80 صحافی اپنی جان ہاتھ دھو رہے ہیں، صحافی یمن، شام، افغانستان اور فلسطین میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قتل کئے گئے۔

رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران 941 صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے.

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2019ء میں 389 صحافیوں کو قید و بند کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ان میں سے نصف صحافی صرف تین ملکوں میں قید ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں برس صرف میکسیکو میں 10 صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے جبکہ کل 14 صحافی لاطینی امریکا میں قتل ہوئے ہیں.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین، مصر اور سعودی عرب میں57 کو یرغمال بنایا گیا. جس میں سے زیادہ تر یمن، شام، عراق اور یوکرین کی جیلوں میں قید ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں