تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 5 افراد ہلاک

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے دو فائر فائٹرز سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 17 افراد لاپتہ ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پانچ سو مکان اور دیگر عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں، چالیس ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث آگ پھیل رہی ہے مزید قریبی آبادیوں کو خالی کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے، آگ پر قابو پانے کے لیے تین ہزار چار سو فائر فائٹرز اور 17 ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

فائر فائٹرز کے ترجمان اسکاٹ میکلین کے مطابق آگ اب تک 17 ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے کو جلا کر راکھ کرچکی ہے، آگ کی زد میں آکر ایک پرائیویٹ بل ڈوزر آپریٹر اور ایک فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔

کیلی فورنیا ریاست میں اس وقت 18 مختلف مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 2012 سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا مسئلہ درپیش ہے، موسم گرما اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -