تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روزانہ 5 منٹ کی ورزش سے وزن میں نمایاں کمی

موٹاپا یا وزن کی زیادتی سے ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے اسی وجہ سے وزن میں کمی کے خواہش مند افراد کھانے پینے میں احتیاط بھی کرتے ہیں اور باقاعدہ جم میں داخلہ لیتے ہیں مگر روز مرہ کی مصروفیات کے ساتھ اسے جاری رکھنا ناممکن ہوتا ہے۔

موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے لیے جہاں کھانا پینے میں احتیاط ضروری ہے وہیں ورزش بھی بے حد ضروری ہے تاہم ماہرین نے چند ایسی ایکسرسائز بھی تجویز کی ہیں جن کے لیے فٹنس کلب جانے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ انہیں گھر میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

کسی بھی شخص کے وزن بڑھنے کی وجہ خوش خوراکی ہوتی ہے، کھانے پینے میں احتیاط نہ کرنے والے افراد کا وزن نہ صرف تیزی کے ساتھ بڑھتا ہے جس کا اگلہ مرحلہ موٹاپا بلکہ وہ موٹاپے کی وجہ سے دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا نظر آتے ہیں۔

صحت مند رہنے کے لیے طبی ماہرین دوا کے ساتھ ورزش بھی تجویز کرتے ہیں، موٹاپے کو دو بھاگنے کے لیے چند ایسی ایکسرسائز ہیں جن کو کرنے میں صرف پانچ منٹ کا وقت درکار ہے اور آپ یہ کر کے اپنے وزن میں نمایاں کمی لاسکتے ہیں۔

وی پائپ                                                                                          

موٹاپے کو دو بھگانے کے لیے یہ ورزش بے حد مفید ہے، کوئی بھی شخص جو وزن کی زیادتی سے پریشان ہے وہ روزانہ 5 منٹ تک یہ ورزش کرے تو یہ اُس کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگی۔

اپنے دونوں ہاتھ زمین پر رکھیں اور پیر پیچھے کی طرف لے جائیں جس کے بعد آپ پش اپس والے اسٹائل میں آجائیں گے، اب آہستہ آہستہ اپنے پیر ہاتھوں کی طرف لائیں اور یہ عمل 20 سے 30 بار دہرائیں۔

پیروں کی ورزش

زمین پر سیدھے لیٹ پر پیروں کو آسمان کی طرف بلند کریں اور پھر انہیں آہستہ آہستہ نیچے لائیں، اسی طرح یہ عمل 25 سے 30 بار دوہرائیں کیونکہ اس عمل سے وزن میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔

سپرمین ورزش

پیٹ کے بل زمین پر لیٹ جائیں پھر دونوں ہاتھوں اور پیروں کو ہوا میں بلند کریں، یہ عمل بھی 25 سے 30 بار کریں جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ پیٹ کی زائد چربی ختم ہوگی جو موٹاپے کی بڑی وجہ ہوتی ہے۔

کودنے کا عمل

زمین پر سیدھے کھڑے ہونے کے بعد تیس سیکنڈ تک ہوا میں کودنے سے دل کی دھڑکن بہتر ہوتی ہے اور یہ عمل کرنے والا شخص امراض قلب کی بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔

ایک پیر کی ورزش

زمین پر سیدھے کھڑے ہو کر ہر پیر کو پیٹ تک اٹھائیں اور پھر دونوں پیروں کو مخالف سمت میں رکھ کر درمیان کے فاصلے کو بڑھائیں، یہ ورزش آپ کے پٹھوں کو مضبوط کرنے کے کام آتی ہے، یہ عمل کرتے وقت خیال رکھیں کہ آپ کے پیر زیادہ دیر زمین پر نہ ٹکیں اگر ایسا ہوا تو ورزش کے اثرات محسوس نہیں ہوں گے۔

پش اپس

یہ ورزش کرنے سے کاندھوں اور سینے کا اضافی گوشت کم ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق لڑکوں اور لڑکیوں کے پش اپس کے طریقے علیحدہ علیحدہ ہیں، لڑکے دونوں ہاتھ زمین پر رکھیں اور پیروں کے پنجوں کے بل کھڑے ہوکر آہستہ آہستہ اپنے جسم کو زمین کی طرف جھکائیں جبکہ خواتین زمین پر دونوں ہاتھ رکھ کر تھوڑا جھک سکتی ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر یہ ورزش کرنے سے وزن میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

رسی کودنا

رسی کودنے کا عمل لوگوں کے پسندیدہ کاموں میں شمار کیا جاتا ہے اور اسے ہر عمر کے بچے بڑے بوڑھے کرتے ہیں، روزانہ 25 سے 30 بار رسی کودنے سے آپ کے وزن میں نمایاں کمی ہوگی، تیس بار رسی کودنے کے دوران آخری 10 بار  اس عمل کو تیزی سے کریں۔

نوٹ: موٹاپے چونکہ ایک مرض ہے لہذا اگر آپ اس کے مریض ہیں تو ورزش سے قبل اپنے طبیب سے ضرور مشورہ کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -