تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹھٹھہ کے قریب فارم سے ماں اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد

ٹھٹھہ: سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں نجی فارم سے ماں اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جھمپیر کے قریب نجی فارم سے ماں اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں کی شناخت 40 سالہ سومری، 10 سالہ اشوک، 7 سالہ مکیش، 4 سالہ آکاش اور 3 سالہ نکھل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خاتون سومری چاروں بچوں کی والدہ ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ کمرے میں لاشوں کے قریب سے زہر کی بوتل ملی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور قتل کے ثبوت مل گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس کو قتل کا شبہ

پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے سپرد کردی گئی ہیں، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون اور بچوں کو زہر دینے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے، پولیس حکام نے انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں سندھ کے شہر ٹنڈو آدم سے تین بچوں کی ماں رخسانہ کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی، مقتولہ کے رشتے داروں نے واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا جبکہ پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کرکے تحقیقات شروع کردی تھیں۔

Comments

- Advertisement -