اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

آئی ٹی سیکٹر میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ٹی سیکٹر میں ٹیک ایکسپو کے دوران 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ، تین روزہ ایونٹ میں 600 سے زائد کمپنیاں شریک تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کےآئی ٹی سیکٹرمیں ٹیک ایکسپو کے دوران 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے۔

آئی ٹی کامرس نیٹ ورک ایشیا کے24 ویں ایڈیشن نے مقامی اور بین الاقوامی آئی ٹی، ٹیلی کام اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے کاروباری اور سرمایہ کاری کے سودوں میں 500 ملین ڈالرسے زیادہ رقم کے معاہدے ہوئے۔

- Advertisement -

اس تقریب کوپاکستانی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، ایس آئی ایف سی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈاور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسزایسوسی ایشن کی مشترکہ معاونت حاصل رہی۔

تین روزہ ایونٹ میں 600 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، اس دوران مختلف فکر انگیز نیٹ ورکنگ سیشنز کا اہتمام کیا گیا جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور گلوبل ڈیجیٹل سمٹ شامل تھے۔

آئی ٹی سی این ایشیا کلیدی شعبوں، جیسے کہ کلاؤڈ، ڈیٹا سینٹر، سائبر سکیورٹی، تعلیم، بینکنگ و فنانس، صحت و فارما، ای کامرس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس وغیرہ میں حل پیش کرنے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور آئی ٹی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ان کے لیے بہت سےمواقع دستیاب ہیں۔

حکومت نے انڈسٹری اکیڈیمیا بریج پروگرام شروع کیا ہے ، جس کے تحت یونیورسٹیوں میں آئی ٹی کے طلباء پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر تعلیم حاصل کر کے عملی تربیت حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی ملازمتیں محفوظ کر سکتے ہیں۔

پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی اور ایک عالمی اسٹیک ہولڈر کے طور پر اس کی پوزیشن کو اس کے متحرک نوجوانوں نے واضح کیا ہے کیونکہ پاکستان ہر سال 10,000 آئی ٹی گریجویٹس تیار کرتا ہے۔

پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق، 12 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے اس تقریب میں شرکت کی جس سے تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

تین روزہ نمائش میں مائیکروسافٹ، ان باکس، ریڈ ہیٹ، ٹی پی،لنک، لینووو، ایچ پی، نیٹ سول، اباکس اور ڈیل سمیت معروف بین الاقوامی اور قومی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں