ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستانی اداکارہ کی جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستانی اداکارہ سجل علی کی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تصویر سامنے آگئی۔

اطلاعات ہیں کہ جمائما خان کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد اب سجل جلد ہی برطانیہ سے پاکستان واپس آجائیں گی۔ انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی تصویر شوٹنگ کے وقت کی ہی ہے۔

اس تصویر میں سجل علی کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور ناٹی بوائے نامی میوزیشن بھی موجود ہیں، جس میں انہوں نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ مغربی لباس پہنی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ’واٹس لوَ گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ نامی فلم بنا رہی ہیں جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: جمائما اسمتھ نے پاکستانی اداکارہ کو اسٹار قرار دے کر تصویر شیئر کردی

جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں ہالی ووڈ اداکار للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی  شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naughty Boy (@naughtyboymusic)

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کو جمائما خان نے خود لکھا جبکہ اسے شیکھر کپور ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی رواں سال کے آغاز پر برطانیہ روانہ ہوگئیں تھیں جس کے بعد یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ کسی انگریزی فلم میں کام کرنے کے لیے برطانیہ گئیں ہیں۔

اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی تھی مگر جمائما نے رواں سال پندرہ جنوری کو  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ میں شامل کاسٹ کی تفصیلات جاری کیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما خان نے اپنی نئی انگلش فلم میں کس پاکستانی اداکارہ کو شامل کیا؟

انہوں نے اس کے ساتھ ہی سجل علی اور شبانہ اعظمیٰ کو فلم میں شامل کرنے کی تصدیق بھی کی تھی۔ باز بامگ بوائے کی جانب سے شیئر کردہ ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ رومانوی اور مزاحیہ فلم ہوگی ۔ اس میں عاصم سی، شیکھر کپور، لِلی جیمز، ایما تھومپسن، شہزاد اور روب برائیڈون بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں