تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بچے کو گھسیٹ کر پانی میں‌ لے جانے والے مگرمچھ کا پیٹ چاک، لاش برآمد

جکارتہ: انڈونیشیا کے دریا میں نہانے کے دوران شکار بننے والے بچے کی لاش کو مگرمچھ کے پیٹ سے نکال کر اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

ایک روز قبل یہ اطلاع آئی تھی کہ جمعرات کے روز انڈونیشیا کے مشرقی صوبے کلیمنتن کے جزیرے بورنیو میں واقع دریا میں دو بھائی اور والد کے ساتھ تیراکی کررہے تھے کہ اسی دوران مگرمچھ آیا اور پانی میں نہانے والے بچے کو دبوچ کر گھسیٹتا ہوا لے گیا تھا۔

مگرمچھ نے بچے کو منہ سے دبایا اور چند سیکنڈ میں نگل گیا تھا۔ بچے کے والد اور بھائی بے بسی کے ساتھ یہ منظر دیکھتے رہے اور وہ چاہتے ہوئے بھی کچھ نہ کرسکے تھے۔

ریسکیو حکام کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو اہلکاروں نے فوراً پانی میں چھلانگ لگا کر بچے کو بچانے کی کوشش کی مگر انہیں دریا سے بچے کے چند اعضاء ملے۔

مزید پڑھیں: دریا میں‌ نہانے والے بچے کو مگرمچھ گھسیٹ‌ کر لے گیا، دل خراش واقعہ

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو نگلنے والے مگرمچھ کی تلاش شروع کردی تھی جس کو گزشتہ روز پکڑ کر ساحل پر لایا گیا اور پھر اس کا پیٹ چاک کر کے اندر سے بچے کی لاش کو نکال لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے جمعرات کے روز پیش آیا، بچے کو نگلنے والے مگرمچھ کی لمبائی تقریبا چھ میٹر کے قریب تھی۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ مگرمچھ کو مار کر اُس کا پیٹ چاک کیا گیا جس میں بچے کی لاش موجود تھی، اسے نکال کر متاثرہ اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ چار مارچ کو مکینوں نے یہ مگر مچھ دیکھا تھا، واقعے کے بعد مگرمچھ کو پکڑنے کے لیے آپریشن کیا گیا، جس کے تحت دریا میں جال بچھا کر مگرمچھ کو پکڑا گیا۔

Comments

- Advertisement -