تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا اس جانور کے کان ہاتھی سے بڑے ہیں؟ ماہرین کا حیران کن انکشاف

کس جانور کے کان سب سے بڑے ہیں؟ یہ سوال سنتے ہی یقیناً آپ کے ذہن میں ہاتھی کا خیال آیا ہوگا۔

اگر آپ کے دماغ میں ہاتھی کا خیال آیا تو آج تک آپ بالکل ٹھیک تھے کیونکہ جانوروں میں افریقی ہاتھیوں کے کان سب سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں۔

جانوروں پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے بتایا ہے کہ ہاتھی کے علاوہ ایک اور جانور ہے جس کے قدرتی طور پر بڑے کان ہوتے ہیں۔

تحقیقی ماہرین نے بتایا کہ جنگلی چوہے ’جربوا‘ کرہ ارض کا وہ دوسرا جانور ہے جس کے چہرہ اگر چار انچ کا ہوا تو اُس کے کام ڈیڑھ سے دو انچ کے قریب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جنگلی چوہے کے کانوں کی لمبائی اُس کے جسم کے حساب سے چالیس سے پچاس فیصد تک ہوتی ہے، یعنی کان جسم کے دیگر اعضا سے بڑے ہوتے ہیں۔

تحقیقی ماہرین نے بتایا کہ یہ جربو اچین اور منگولیا کے صحرا میں پائے جاتے ہیں جو زندہ رہنے کے لیے کیڑے مکوڑوں کو اپنی خوراک بناتے ہیں، قدرتی طور پر ان کی دو ٹانگیں اور چھوٹی سی گائے کی طرح دم ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہاتھیوں کے کان اُن کے جسم کے حساب سے 17 فیصد لمبے ہوتے ہیں، اسی بنیاد پر جربوا کو ہاتھی سے بڑے کانوں والا جانور قرار دیا جاسکتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ ہولڈین کا کہنا تھا کہ ’اگر جربو کا جسم بھی ہاتھی کے برابر ہوتا تو اُن کے کانوں کی لمبائی بھی اُسی حساب سے ہوتی، اسی بنیاد پر ہم انہیں لمبے کانوں والا جانور کہ سکتے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’جربو ا اپنے کانوں کی وجہ سے دیگر جانور کے مقابلے میں آوازوں کو بہتر طریقے سے سُن سکتے ہیں اور وہ ان ہی کے ذریعے اپنے ارد گرد کے حالات سے آگاہ رہتے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -