تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسد قیصر کی اسلامی ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار سے ملاقات

انقرہ: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معروف ترک ڈرامہ سیریل کورلوس عثمان کے مرکزی کردار  سے ترکی میں ملاقات کی۔

اسپیکر اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی جس میں وہ کورلوس عثمان کے ساتھ کھڑے نظر آرہے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ کورلوس عثمان کے مرکزی کردار براق اوزچیویت سے ملاقات میرے لیے افتخار کا باعث ہے۔

اسد قیصر نے لکھا کہ ’میں نے وقت نکال کر اس ڈرامے کی کچھ قسطیں دیکھیں جنہیں دیکھ کر بہت مزہ آیا، امید ہے کورلوس عثمان ایک اور نئی تاریخ رقم کرے گا‘۔

واضح رہے کہ ارطغرل غازی کے بیٹے کی زندگی اور حکومت پر بنائے جانے والے ڈرامے کورلوس عثمان میں براق اوزچیویت عثمان بے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس قیصر  سرکاری دورے پر ترکی پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے چوتھی کانفرنس برائے اسپیکر پارلیمنٹ میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں علاقوں کے درمیان باہمی رابطے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اور کورلوس عثمان کے معروف کردار عبدالرحمان عل کراچی پہنچ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -