اشتہار

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق چین سے خصوصی طیارہ ویکسین لے کرنور خان ایئربیس پہنچ گیا، خصوصی طیارہ ارومچی سے سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز لے کر پاکستان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چین سے اب تک کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار ڈوز پہنچ چکی ہیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔

چین پاکستان کو سائینو فارم ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز بطور تحفہ دے چکا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل 2 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں: کرونا وبا میں تشویش ناک تیزی، ایک دن میں 157 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو ستاون مریض انتقال کر گئے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 90 ہزار 16 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 52 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 908 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.27 فی صد رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں