تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

این سی او سی کی عید الفطر پر ہفتہ بھر کے لیے تعطیلات دینے کی تجویز

اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید الفطر کے موقع پر ہفتہ بھر کے لیے تعطیلات دینے کی تجویز دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیشِ نظر این سی او سی نے عید الفطر پر ہفتہ بھر کے لیے تعطیلات دینے کی تجویز دی ہے، این سی او سی نے عید سے دو روز قبل سے تعطیلات دینے کی تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے عید الفطر کے موقع پر نقل و حمل روکنے کی بھی تجویز دی ہے اور عید الفطر پر شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے عید الفطر پر سیاحتی مقامات بند رکھنے بھی تجویز دی گئی ہے، سیاحتی مقامات کی بندش سے شہریوں کی نقل و حمل محدود ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر سے متعلق سفارشات، متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی ہیں، تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 70 مریض انتقال کر گئے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 8 لاکھ 452 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 50 ہزار 161 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 4 ہزار 825 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.61 فی صد رہی۔ مجموعی طور پر 1 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 932 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 6 لاکھ 94 ہزار 46 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 862 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 219 ہے۔

 

Comments

- Advertisement -