تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فلک جیسے مرد بھی دنیا میں موجود ہیں، سارہ خان

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم مردوں کو ہمیشہ غلط اور برا ہی دکھاتے ہیں، فلک جیسے مرد بھی دنیا میں موجود ہیں۔

اداکارہ سارہ خان کی جانب سے حال ہی میں انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں سے خود سے متعلق تفصیلی بات کی۔

سارہ خان نے اس انٹرویو میں اپنی اور فلک شبیر کی شادی، تحفے میں بار بار ملنے والے پھول اور فلک شبیر کے بطور شوہر ایک بہترین مرد ہونے سے متعلق بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنے معاشرے میں ہمیشہ مردوں کو برا اور ان کی بری عادتوں سے متعلق ہی بات کرتے ہیں، مردوں میں اچھائیاں بھی پائی جاتی ہیں اور انہی مردوں میں کچھ مرد فلک شبیر جیسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی بیویوں سے اتنا پیار کرتے ہیں۔

سارہ خان نے کہا کہ فلک جب انہیں پھول دیتے ہیں اور ویڈیو بناتے ہیں تو وہ چاہتی ہیں کہ عوام اور سب مرد دیکھیں کہ ایسے آدمی بھی ہوتے ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو ایسا ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس عالمی وبا کے دوران سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -