تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’’بھارتی یورینیم القاعدہ یا داعش کے ہاتھ لگ گیا تو وہ ’ڈرٹی بم‘ بناسکتے ہیں‘‘

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی یورینیم القاعدہ یا داعش کے ہاتھ لگ گیا تو وہ ’ڈرٹی بم‘ بناسکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیوکلیئر پروگرام غیر محفوظ ہے، آئے روز یورینیم کی اسمگلنگ اور خریدو فروخت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ڈائمنڈ کی ری شیپنگ کے لیے یورینیم بھارت میں استعمال کی جارہی ہے، بھارت میں ایٹمی فضلہ دریاؤں اور سمندر میں ڈالا جارہا ہے یہ عمل ماحولیات کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ بھارت کے ایٹمی پروگرام پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں انتہائی مہلک یورینیم کی سڑکوں پر فروخت کا انکشاف

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے ممبئی سے انتہائی ملک یورینیم کی فروخت کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 7 کلو گرام سے زائد یورینئیم برآمد ہوا جس کی ‏مالیت 21 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو اطلاعات ملی تھیں کہ کچھ لوگ یورینیم کی فروخت کے لیے خریدار ‏ڈھونڈ رہے ہیں جس کے بعد ملزمان کیلئے جال بچھایا گیا اور انہیں کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -