تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک چین دوستی کے 70 سال، علی ظفر کا چینی گلوکارہ کے ساتھ نغمہ ریلیز

لاہور: پاکستانی گلوکار  و موسیقار علی ظفر نے پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر چینی گلوکارہ کے ساتھ دوستی کا نغمہ گا کر سب کے دل جیت لیے۔

سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند پاک چین مثالی دوستی کو آج 70 سال مکمل ہوگئے ، دونوں ملکوں کے7دہائیوں پرمشتمل قریبی تعلقات پوری دنیا کیلئے مثال ہیں۔

لازوال دوستی کے70سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا بھی کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں اس پرمسرت موقع کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

یادگاری ٹکٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ پاکستان کےچین کے ساتھ 70سالہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ منارہےہیں، سفارتی محاذ پر چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور مسئلہ کشمیر پر بھی ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی تائیدکی۔

پاکستانی گلوکار و اداکار اور موسیقار علی ظفر نے پاک چین سفارتی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر چینی گلوکارہ کے ساتھ دوستی نغمہ گایا جس کی ویڈیو انہیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔

یہ نغمہ چینی اور اردو دونوں زبانوں میں ہے، شائقین کو معنی سمجھانے کے لیے اردو زبان میں سطریں بھی لکھی گئیں ہیں۔

علی ظفر نے لکھا کہ ’میں نے تھوڑی سی چینی زبان سیکھی اور ہماری دوستی پر نغمہ گایا‘۔

Comments

- Advertisement -