تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بیجنگ نے نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا

بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوربز نے دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتیوں کے سرفہرست 10 شہروں کی فہرست جاری کردی۔

فوربز کے مطابق بیجنگ نے دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی رکھ کر نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، 2021 کی فوربز کی عالمی فہرست میں 2755 ارکان ہیں جن میں سے 25 فیصد دس شہروں میں رہتے ہیں۔

ان میں سے 10 فیصد سے زائد 5 بڑے چینی شہروں بشمول بیجنگ میں 100، ہانک کانگ 80، شینژن 68، شنگھائی 64 اور 47 ہینگژو میں رہتے ہیں۔

فوربز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران ارب پتیوں میں عالمی نمو کی عکاسی کرتے ہوئے تمام 10 شہروں میں ارب پتی باشندوں کا خالص نفع ریکارڈ ہوا۔

سان فرانسسکو اور ممبئی کے ارب پتیوں کی تعداد 48 ہے، لندن میں 63، ماسکو میں 79 اور نیویارک میں ارب پتی افراد کی تعداد 99 ہے۔

ارب پتی افراد کی فہرست میں آگے آنے کی وجہ چین کی جانب سے کورونا کی صورتحال پر قابو پانے اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ترقی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -