ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور روس نے کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے روس میں سفیر شفقت محمود اور روس کے وزیر توانائی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے سے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت تیز ہوگی جبکہ منصوبے کا نام پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ معاہدے سے توانائی کے شعبے میں پاک روس تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا جبکہ پاکستانی کمپنیوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیداہوں گے۔

منصوبے کی تکمیل کے لیے مخصوص پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کا ادارہ 60 دن کے اندر اندر قائم کیا جائے گا۔
منصوبے کا نام بھی پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔

خیال رہے روس کے ساتھ 2015 میں معاہدہ ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔

2015 میں ہونے والے اس معاہدے کے مطابق روس نے اپنے خرچے پر گیس پائپ لائن تعمیر کرنی تھی اور 25 برس کے بعد پاکستان کے حوالے کرنا تھی۔ پہلے طے شدہ ماڈل کے تحت روس نے اس پراجیکٹ پر 85 فیصد رقم خرچ کرنا تھی جبکہ پاکستان نے 15 فیصد خرچ کرنا تھا۔

گذشتہ برس نومبر میں دونوں حکومتوں نے انٹر گورنمنٹل معاہدے میں ترامیم پر اتفاق کیا تھا جس پر آج دستخط ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں