جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پنجاب میں کرونا کے نئے 553 کیسز رپورٹ، 22 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے مزید 553 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی دوسری لہر کے دوران وبائی کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، سندھ اور پنجاب میں زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، صوبائی حکومتوں نے کرونا کے خلاف حکمت عملی سخت کردی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں 553 نئے کرونا کیسز میں سب سے زیادہ مریض لاہور سے 229 سامنے آئے جبکہ راولپنڈی میں کرونا کے 70کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید22 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2ہزار848 ہوگئی۔

بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

دوسری جانب بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مزید 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 593 ہوگئی، 24 گھنٹے میں تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 744 ہوچکی ہے۔

تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد 945 ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں