تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب میں ویکسین لگوانے والے افراد کو پی سی آر پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ المحصن سعودی عرب آنے پر پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے، المحصن وہ ہیں جنہیں ویکسین کی ایک یا دونوں خوراکیں لگ چکی ہوں۔

سعودی حکام کے مطابق توکلنا ایپ 75 ممالک میں موثر قرار دی جاچکی ہے، مختلف براعظموں کے ممالک اس فہرست میں شامل ہیں۔ خلیجی تعاون کونسل سمیت بیشتر عرب ممالک کے یہاں توکلنا ایپ موثر کی گئی ہے۔

توکلنا ایپ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ سہولت اکثر یورپی ممالک میں بھی مہیا ہے جن میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ، اسپین اور اٹلی سرفہرست ہیں۔

توکلنا ایپ کی طرف سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے، ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ نیز مملکت آنے پر پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنی ہیں، سعودی قانون صحت نے یہ سہولت دی ہے۔

یاد رہے کہ توکلنا ایپ کے ذریعے صارف کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ جن میں ویکسین کی تاریخ، کون سی ویکسین لگوائی اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے حوالے سے دستیاب معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -