تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کھانے کے دوران بچوں کے ٹی وی دیکھنے کا بڑا نقصان سامنے آگیا

پیرس: فرانسیسی تحقیق کے مطابق جو بچے کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھتے ہیں ان کی زبان کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔

فرانسیسی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کے ایک محقق اور اس تحقیق کے مصنف جوناتھن برنارڈ نے بتایا کہ بچوں کے ٹی وی دیکھنے سے متعلق والدین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، صرف ٹی وی کے استعمال اور اسے دیکھنے کی مدت پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

محققین نے کئی سالوں تک 1500 بچوں کی نگرانی کی اور ان کے والدین سے بچوں کا ٹی وی، کمپیوٹر اور گیمز دیکھنے کا دورانیہ اور کھانے کے دوران ٹیلی ویژن دیکھنے کے بارے میں مشاہدہ کرنے کا کہا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی زبان کی صلاحیتوں کی جانچ پڑتال بھی کی جاتی رہی، ایسے بچے جن کی عمر دو سال تھیں ان کے لیے ایک سو الفاظ منتخب کیے گئے جو وہ بول سکتے تھے پھر تین سے پانچ سال کے بچوں کے لیے ماہر نفسیات نے زبان کی صلاحیتوں کی جانچ پڑتا ل کی جو اس تحقیق کا حصہ ہیں۔

اس عمل کے دوران محققین کو ٹیلی ویژن دیکھنے کا دورانیہ اور بچوں کی زبان کی صلاحیتوں سے متاثر ہونے کا کوئی لنک نہیں ملا۔

اس کے برعکس کھانے کے دوران ٹیلی ویژن دیکھنے والے بچوں کی زبان کی صلاحیتیں متاثر ہوئی تھیں، سائنسی رپورٹس جریدہ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس میں ہر عمر کے بچے یکساں متاثر تھے۔

اس مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کے دوران ٹیلی ویژن دیکھنے اور زبان کی نشوونما کے فقدان کے مابین صرف شماریاتی نہیں بلکہ مؤثر رابطہ ہے۔

Comments

- Advertisement -