تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ پھر اضافہ

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت  میں 18 ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے منفی اثرات پاکستانی بازاروں پر بھی نظر آئے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سندھ تاجر اتحاد کے سینئر نائب صدر محمد ارشد نے بتایا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی مجموعی قیمت میں 1ہزار301 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج بتاریخ 18 جون بروز جمعہ پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح دس گرام کی قیمت 601 روپے اضافے کے بعد 92 ہزار 764 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں‌ نمایاں کمی

محمد اشد کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں 22 کیریٹ 10 گرام سونے کی قیمت 85 ہزار 33 روپے جبکہ اکیس گرام کی قیمت 81 ہزار 168 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 18 جون کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 108,200روپے

دس گرام قیمت: -/ 92,764 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر چار ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 1886 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ دس گرام کی خرید و فروخت کمی کے بعد 92 ہزار 163 روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -