تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونے کی قیمتوں میں‌ نمایاں کمی

کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمتیوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ ساڑھے سات ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالرز کی کمی ہوئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد سونے کی قیمت 1775 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر نظر آئے اور فی تولہ و دس گرام کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی: بھارت اور چین میں سونے کی طلب میں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر چار ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 1886 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج بتاریخ 17 جون بروز جمعرات کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی لین دین 1 لاکھ 7 ہزار 500 جبکہ دس گرام کی خرید و فروخت کمی کے بعد  92 ہزار 163 روپے کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 17 جون کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 107,500روپے

دس گرام قیمت: -/ 92,163 روپے

محمد ارشد کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 22 کیریٹ 10 گرام سونے کی قیمت 84 ہزار 483 روپے جبکہ 21 کیریٹ دس گرام کی قیمت 80 ہزار 643 روپے پر پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -