جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’یہ سب شوشہ ہے، ان کی کوئی حیثیت نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حریم شاہ کی کسی بھی سندھ کے وزیر سے شادی کی خبر کو شوشہ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی اس دوران صحافی نے بلاول سے سوال کیا کہ ’4 دنوں سے ایک دلہے کی تلاش ہے آپ کو پتا ہے؟‘

بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سب شوشہ ہے، یہ مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کی باتیں لے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ایسے ہی ہے، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ‏’ٹک ٹاکر نے شوبازی کی، سازش عنقریب بے نقاب ہو گی‘‏

دوسری جانب وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر نے شوبازی کی ہے عورت قابل احترام ‏ہیں ایک سازش کی گئی عنقریب بے نقاب ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں، پہلی بیوی کو راضی کرنے پر ان کا نام بتاؤں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں