تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حرا مانی نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دو بول‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ حرا مانی نے انسٹا اسٹوری میں والدین کی اہمیت سے متعلق اہم پیغام شیئر کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ماں باپ کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا، ماں باپ سے زیادہ آپ کی زندگی میں کوئی اپنا ہو ہی نہیں سکتا۔‘

حرا مانی نے لکھا کہ ’اپنے ماں باپ کا سوچیں، دنیا میں سب کچھ دوبارہ مل جاتا ہے لیکن ماں باپ چلے جائیں تو واپس نہیں آسکتے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حرا مانی کی بھائیوں کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

حرا مانی نے بھائیوں کے ساتھ بالی وڈ گانے پر رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ کو رحمان عبید اور حسن جمال کے ہمراہ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’بہت عرصے بعد شادی سے پہلے والا وقت یاد آگیا، وہ وقت جب ہم تینوں شیشے کے آگے ڈانس کیا کرتے تھے۔‘

Comments

- Advertisement -