تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی: پڑوسیوں کا جھگڑا، انتقام قربانی سے جانور سے لے لیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پڑوسیوں نے جھگڑے کے بعد انتقام ایک دوسرے کے قربانی کے جانور سے لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 8 میں پڑوسیوں نے جھگڑے کا انتقام ایک دوسرے کے قربانی کے جانور سے لیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد ایک پڑوسی نے دوسرے کی گائے پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت پر ایک پڑوسی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: بیل کی ٹکر سے لڑکا جاں بحق، ویڈیو منظرعام پر آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قربانی کے لیے لائے گئے بیل کی ٹکر سے 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی احد 2 روز قبل بیل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا، احد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قربانی کا جانور جاں بحق ہونے والے لڑکے کے گھر میں ہی لایا گیا تھا، احد بیل کی رسی کھول کر گھر میں باندھنے کے لیے لے جارہا تھا۔

Comments

- Advertisement -