تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پنجاب پولیس کے اہلکار نے سب کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس اہلکار نے خاتون کی مدد کرکے سب کے دل جیت لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں پولیس اہلکار رانا اکرم نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، پولیس اہلکار احساس کفالت پروگرام میں آنے والی معذور خاتون کو کندھوں پر اٹھا کر دفتر میں لے گیا۔

معذور خاتون احساس کفالت پروگرام میں رقم لینے کے لیے اسکول آئی تھیں، پولیس اہلکار رانا اکرم نے معذور خاتون کو کندھے پر اٹھا کر کمرے تک پہنچایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون کو کندھے پر اٹھا کر دفتر کے کمرے تک پہنچا رہا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اہلکار کے احسن اقدام کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں نے پنجاب پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔

سی پی او ملتان نے اہلکار کے جذبے کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ پولیس جوان کا یہ جذبہ لائق تحسین ہے، پولیس کا ہر جوان اپنے شہریوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Comments

- Advertisement -