تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سابق امریکی صدر اوباما پاکستانی گلوکارہ کی غزل سننے لگے

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے تفریح اور سکون کے لیے پاکستانی اداکارہ کا گانا سننا شروع کردیا۔

امریکا کے سابق صدر اوباما نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گرمیوں میں سننے والے گانوں کی فہرست جاری کی، جس میں پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی آواز میں گائی غزل بھی شامل ہے۔

بارک اوباما نے گرمیوں کے لیے 38 گانوں کا انتخاب کیا، انہوں نے پوری پلے لسٹ شیئر کی اور دوستوں کو بھی سکون کے لیے ان ہی غزلوں کو سننے کا مشورہ دیا۔

سابق امریکی صدر نے لکھا کہ بہت سارے فوک گانوں کے ساتھ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ موسمِ گرما بہت اچھے طریقے سے گزاروں گا‘۔

انہوں نے لکھا کہ یہ اُن گانوں کی فہرست ہے جو میں نے سُن لیے،  ان میں بہت سارے نئے اور پرانے ہیں۔ اوباما نے لکھا کہ میں نے گلوکاروں کے نام ساتھ لکھ دیے ہیں۔

یاد رہے کہ محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے غزل کے شاعر حفیظ ہوشیار پوری ہے، جسے سب سے پہلے شہنشاہ غزل مہدی حسن خان صاحب نے اپنی آواز میں گایا، بعد ازاں اسے بہت سے گلوکاروں نے اپنے اپنے انداز سے پیش کیا، ان میں ان پلگ ورژنز بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں