تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی ولی عہد اور عمان کے سلطان کی یورو کپ دیکھنے کی تصویر وائرل

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کی یورو کپ کا فائنل میچ دیکھنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہی فوٹو گرافر بندر الجلعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی جس میں دونوں رہنما نیوم میں انتہائی خوشگوار موڈ میں انگلینڈ اور اٹلی کا فائنل میچ دیکھ رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد اور عمان کے سلطان کی تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے ہزاروں صارفین نے پسند کیا اور اسے ری ٹویٹ بھی کیا۔

یاد رہے کہ اٹلی نے گزشتہ شب کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں انگلینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دینے کے بعد یوروپین فٹ بال چیمپئن شپ ’یورو 2020‘ کی ٹرافی جیتی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے ساتھ عمان کے سلطان نے نیوم میں اثرا مرکز کا دورہ کرکے نیوم کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا تھا۔

سلطان کے عمان کو مرکز کے مختلف شعبوں کے دورے کے بعد انہیں العلا، القدیہ، آمالا اور ریڈ سی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔

علاوہ ازیں انہوں نے معزز مہمانوں کے ریکارڈ میں اپنے جذبات تحریر کرتے ہوئے سعودی عرب کی ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی۔

Comments

- Advertisement -