ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

نیلسن منڈیلا کے خاندان کا بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: نیلسن منڈیلا کے خاندان نے بھی یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا کا کہنا ہے کہ ہم انصاف اور حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

مانڈلا منڈیلا نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے، کشمیری عوام سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں اور حق خود ارادیت ملنے تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

- Advertisement -

نیلسن منڈیلا کے داماد پرنس موذی دلامنی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہم سب کے لیے باعث تشویش ہے، اقوام متحدہ بہت پہلے کشمیریوں کے حق خود ارادیت میں حق میں قرارداد منظور کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ برطانیہ کا پیدا کردہ ہے، برطانیہ آگے آئے اور مسئلہ حل کرے، بھارت بھی پاکستان سے مل کر معاملے کو حل کرے۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا ،وزیراعظم

واضح رہے کہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے آج پاکستان سمیت کشمیر میں یوم استحصالِ کشمیرمنایا گیا۔

یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر صبح 9 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک منٹ کے لیے ٹریفک روکا گیا۔

کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت اور بھارتی اقدام کے خلاف وزیر خارجہ شاہ محمود کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی جو ڈی چوک پہنچی جہاں صدر عارف علوی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ریلی میں شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں