تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی کورونا ویکسین فائزر کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: امریکی کورونا ویکسین فائزر کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن 64 ہزار فائزر ویکسین ڈوز لے کر پہنچ گئی، پاکستان نے فائزر ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک لاکھ فائزر ویکسین کی ڈوز پاکستان پہنچی تھیں۔

فائزر ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو لگائی جائے گی، فائزر ویکسین دائمی امراض میں مبتلا افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

واضح رہے کہ 26 جولائی کو غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی تھی، کوویکس نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی تھی۔

امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والوں اور دائمی امراض کا شکار شہریوں کو لگائی جائے گی، موڈرناپاکستان کوکوویکس سے ملنے والی پانچویں ویکسین کھیپ ہے۔

کوویکس نے پاکستان کو گزشتہ ویکسین کھیپ 17 جولائی کو فراہم کی تھی، گزشتہ کھیپ آسٹرازنیکا کی 1.24 ملین ڈوز پر مشتمل تھی، اب تک کوویکس سے پاکستان کو 50 لاکھ 80620 ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -