تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہانیہ عامر کا ناقدین کو دوٹوک جواب

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ناقدین کو دوٹوک جواب دے دیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ سوشل میڈیا پر نامناسب رویہ، تنقید کرنے والوں کے لیے واضح پیغام دیا۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مجھ میں شعور بڑھ رہا ہے بطور انسان خطائیں بھی کی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند دن سے ان سوچوں میں گم ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر بلاوجہ تنقید اور نفرت پھیلانے والوں کو خوش کرنے کے لیے کیا کریں، کچھ دن کی سوچ و فکر کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ہم کیوں کسی کو خوش کرنے کے لیے بلا وجہ کوشش کریں۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ انہیں سمجھنے میں ناکام رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ وہ صرف خوبصورت تصویر نہیں ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر بھی بہت کچھ ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں یہ بھی کہا کہ دوسروں کو خوش رکھنے کے لیے وہ کبھی خود کو تبدیل نہیں کریں گی، وہ جیسی ہیں ویسی ہی رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -