تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’باجی فردوس سے گھر اور باہر والوں نے آنکھیں پھیر لیں‘

لاہور: مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ باجی فردوس سے گھر اور باہر والوں نے آنکھیں پھیر لیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکے جانے پر مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ظالموں نے اتنی تیاری اور پنک جوڑے کا بھی لحاظ نہ کیا، یقین رکھیے باجی نے بالکل محسوس نہیں کیا ہوگا، عزت کا کیا ہے آنے جانے والی چیز ہے، عہدہ ہونا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان حلف برداری تقریب میں باراتی بن کر آگئیں، ان کو پوچھنا چاہیے تھا کہ باراتیوں نے بلایا بھی تھا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی آنکھیں پھیر لے تو بدزبانی، بدکلامی کام نہیں آتی، ان کے ساتھ ایسا دانستہ طور پر کروایا گیا، فردوس عاشق اعوان پتا کریں ان کے ٹکٹ کو بھی خطرہ ہے۔

یہ پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر پتا ہوتا تو ان کو ساتھ لے کر اندر جاتی، آج فردوس عاشق اعوان کے ساتھ الوداعی سیلفی لینی تھی، ہمارے برے دن نہیں، انہیں ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دوں گی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے مزید کہا کہ تین سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کروں گی۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا، ان کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا، وہ نومنتخب ایم پی اے احسن بریار کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے اسمبلی آئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -