تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مسلم لیگ ن کراچی دفتر میں‌ کارکنان کا دھاوا، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

کراچی: مسلم لیگ ن کی قیادت نے کراچی دفتر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور قائدین کے بینرز پھاڑنے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن ہاؤس کراچی میں کارکنان کی ہنگامہ ارائی ، توڑ پھوڑ اور قیادت کے بینرزپھاڑنے کے معاملے پر  مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال  کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

مسلم لیگ ن قیادت کی جانب سے کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، کھیل داس کوہستانی، رانا مشہود اور شیخ قیصر کو شامل کیا گیا ہے، یہ کمیٹی تین روز میں رپورٹ مکمل کر کے یہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو جمع کرائے گی۔

کمیٹی نے مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے مزید تین رہنماوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔ کراچی ڈویژن کے  جن رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اُن میں عصمت انور محسود ، امان آفریدی ، اور ملک محمد تاج شامل ہیں۔

شوکاز نوٹس میں قائدین سے کہا گیا ہے کہ ’آپ نےکارکنوں کی قیادت کرتے ہوئے مرکزی دفتر میں توڑ پھوڑ کی، سات دن کے اندر اپنی صفائی پیش کریں اور پارٹی کو جواب سے آگاہ کریں‘۔

احسن اقبال کے دستخط سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس میں مذکورہ رہنماؤں سے سوال کیا گیا ہے کہ کیوں نہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر آپ کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کنٹومنٹ بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کے مسئلے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں کارکنان اور رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد رہنما اپنے کارکنان کے ساتھ کھڑے ہوئے اور پھر انہوں نے ہنگامہ آرائی کر کے دفتر پر قبضہ کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -