اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

افغان سفیر کی بیٹی اور وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستان کا باضابطہ ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: افغان سفیرکی بیٹی سےمتعلق افغان وزارت خارجہ کے بیان پر پاکستان نے باضابطہ ردعمل جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے افغان سفیر کی بیٹی کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے افغانستان کی وزارت خارجہ کے بیان اور لڑکی کی ریلیز ہونے والی ویڈیو پر ردعمل جاری کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان وفد کو شکایت کے ہر پہلو پر جامع بریفنگ دی گئی، وفد کو 16 جولائی کے روز وقوعہ کی تمام جگہوں کے دورے کی سہولت بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر داخلہ مزید حقائق سامنے لے آئے

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ’جیوفینسنگ اور نقل و حرکت میں مماثلت شکایت کنندہ کےبیان کے برعکس ہے، تفتیش کی بنیاد پر وفد کو آگاہ کیاگیا کہ بیان اور زمینی حقائق مختلف ہیں’۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ شکایت کنندہ اور سفارت خانےکے عہدیدار کے فون ڈیٹا تک رسائی کی سہولت فراہم کی جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں