اشتہار

کے پی ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے وسیم جونیئر نے اپنا ہدف بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں ہیٹ ٹرک کرنے والے فاسٹ بولرمحمد وسیم جونیئر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کو اپنا ہدف بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائئیگرز کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کا کہنا ہے کہ وہ کے پی ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر ہیں، ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرنے پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آف سیزن میں لیگ کھیلنے کا فائدہ ہورہا ہے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کے پی ایل میں محمد وسیم جونیئر نے ہیٹ ٹرک کے باوجود مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ محمد وسیم جونیئر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر ہیں۔

محمد وسیم جونیئر نے 28 جولائی 2021 کو برج ٹاؤن کے کنگسٹن اوول کے میدان میں پاکستان کی ٹی 20 کیپ حاصل کی اور اپنی برق رفتار بولنگ سے کمنٹری بکس میں موجود اپنے وقت کے مایہ ناز فاسٹ بولر سر کوٹلی ایمبروز کو بھی متاثر کر گئے۔

انہوں نے پہلے ایک زوردار باؤنسر سے لنڈل سمنز کو واپس جانے پر مجبور کیا اور پھر ٹی 20 کرکٹ کے یونیورس باس کرس گیل کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں