دنیا کی سب سے بڑے اور مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے کورونا سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے سیکڑوں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کورونا ویکسین کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے والے 65 فیس بک اور فوٹو شیئر ایپ انسٹاگرام پر 243 اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا۔
فیس بک گلوبل تھریٹ انٹیلی جنس کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کا ٹارگٹ بھارت اور لاطینی امریکا کے ممالک تھے۔
فیس بک انٹیلی جنس سربراہ کے مطابق ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹ پر لوگ بغیر تحقیق کیے مواد اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیس بک پر ویکسین سے متعلق غلط معلومات روکنے کا دھوبی گھاٹ
انہوں نے کہا کہ ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے فیس بک نے خبردار کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے وارننگ ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تحقیق کے بعد ہی کچھ شیئر کریں۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایسے تمام مواد کو ہٹا دیا جائے گا جس میں وائرس سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا اور نظریات کو جعلی قرار دیا گیا ہو جن کی نشاندہی عالمی ادارہ صحت سے وابستہ معروف تنظیمیں اور مقامی محکمہ صحت کے حکام نے کیا ہے۔