تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

زاہد احمد سوشل میڈیا صارف پر برس پڑے

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد سوشل میڈیا پر والدہ کو لے کر تنقید کرنے والے صارف پر برس پڑے۔

اداکار زاہد احمد نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نہر کے کنارے شال اوڑھے کھڑے ہیں۔

اداکار کی پوسٹ کو ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ایک صارف نے ان کے شال اوڑھنے پر مذاق اڑایا۔

زاہد احمد کی تصویر پر ایک صارف نے لکھا کہ لڑکا امی کا دوپٹہ لے کر نکل آیا ہے۔

اس پر زاہد احمد نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری امی کا انتقال ہوچکا ہے بالکل اسی طرح جس طرح اس قوم میں تہذیب کا انتقال ہوچکا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zahid Ahmed (@zahid.ahmed.official)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران زاہد احمد کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے سے پہلے انہوں نے پہلی نوکری بطور کال سینٹر ایجنٹ کی تھی اور پہلی تنخواہ پانچ ہزار روپے ماہانہ تھی۔

اداکار نے پہلے آڈیشن سے متعلق بتایا تھا کہ ان کا پہلا آڈیشن تھیٹر کے لیے تھا جو 2006 میں اسلام آباد میں ہوا جب کہ کیریئر میں پہلی بار اسکرین پر سرکاری چینل پی ٹی وی کی اسکرین پر انٹری دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکار زاہد احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں مراد نامی شخص کا ’منفی‘ کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -