ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

معروف صحافی کراچی میں‌ امریکی قونصل جنرل تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن / کراچی: امریکا کے سابق صحافی کو کراچی میں امریکی قونصل جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے عالمی میڈیا کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری اور مینیجنگ ڈائریکٹر مارک اسٹرو کو کراچی میں امریکی سفارت خانے میں اہم ذمہ داری تفویض کی۔

مارک اسٹرو نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی حیثیت سے عہدہ سنبھال کر ذمہ داریاں انجام دینا شروع کردیں۔

- Advertisement -

مارک اسٹرو کون ہیں؟

مارک اسٹرو امریکی وزارت خارجہ کی سروس کے کیریئر ممبر ہیں، جو اس سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں گلوبل افیئرز بیورو میں انٹرنیشنل میڈیا کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری اور مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

اسٹر و اس سے پہلے وہ 2017-18 کے دوران شام کے شمال مشرقی علاقوں میں شام میں رسپانس ٹیم کے ٹیم لیڈر تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے واشنگٹن میں ایگزیکٹیو اسٹاف پر اسٹرٹیجک کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر، اسسٹنٹ پریس سیکریٹری اور نیشنل سیکیورٹی کاؤنسل میں ڈپٹی ترجمان کی حیثیت سے کام کیا۔

امریکا کی جانب سے مارک اسٹرو کو دوسری بار قونصل جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا، اس سے قبل  وہ 2011-2012 میں اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کویت سٹی (کویت)، بصرہ اور ال ہلال (عراق)، کابل (افغانستان) اور ریئو ڈیجنیرو (برازیل) میں بھی اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔

مارک اسٹرو کا صحافتی کریئر

مارک اسٹرو، فارن سروس میں شامل ہونے سے قبل کئی روزنامچوں اور ہفتہ وار اخبارات، جریدوں کے ساتھ ایک صحافی کی حیثیت سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے 2000 سے لیکر 2002 کے دوران ڈیلی بیٹ رپورٹر کی حیثیت سے کام کیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں