تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی آئی اے نے کا ’اے ٹی آر‘ طیارہ نیلام کردیا

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا اے ٹی آر طیارہ نیلام کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا اے ٹی آر طیارہ 8.3 ملین روپے میں فروخت کردیا، طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکیدار کو دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ناکارہ اے ٹی آر طیارے کے انجن، دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق نیلامی شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے۔

ایئر پورٹ پر کھڑے اس ناکارہ طیارے کے دونوں انجنوں اور دیگر میکینیکل آلات نکال کر وزن کے حساب سے نیلام کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی نیلامی کا عمل شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کی روشنی میں سر انجام دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ نیلامی کے لیے اس طیارے کی قیمت 0.844 ملین رکھی گئی تھی تاہم اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں