اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

افغانستان انخلا، وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ سے اقدامات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں افغانستان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن و استحکام، جامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان میں 40 سال سےجاری تنازع کو ختم کرنےکاموقع ملا، اب افغان عوام کوپائیدار امن،سلامتی،خوشحالی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’عالمی برادری انسانی ضروریات، معاشی استحکام کے لیے کردار ادا کرے، تھوڑی سی توجہ دی گئی تو سیکیورٹی کی صورت حال اور عوامی انخلا کو روکنے میں مدد ملے گی اور اس سے افغانستان میں پناہ گزین بحران کو روکنے میں بھی مدد ملے گی‘۔

مزید پڑھیں: ‘اشرف غنی نے عمران خان کی تجویز نہ مانی اور حالات سب کے سامنے ہیں’

وزیراعظم نے افغان عوام کو امداد پہنچانےمیں اقوام متحدہ کےکردارکو سراہا اور  پاکستان کی جانب  فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے افغانستان سے بڑے پیمانے پر انخلا کی کوششوں میں معاونت فراہم کی‘۔  عمران خان نے انسانی ہمدردی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مشن میں پاکستان کے تعاون اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں