تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پنجاب، 2 خواتین کے ساتھ زیادتی اور لڑکے سے بدفعلی کا واقعہ

جہلم: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلانے کی کوشش کی گئی جبکہ جہلم میں لڑکے کے ساتھ بدفعلی، منڈی بہاؤ الدین میں طالبہ سے دست درازی اور گجرات میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں خاتون کومبینہ زیادتی کے بعد ملزمان نے زندہ جلا کر نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکین نے زخمی خاتون کو نہر کنارے دیکھ کر ریسکیو ادارے کو مطلع کیا، جنہوں نے تشویشناک حالت میں اُسے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے خاتون کا بیان لینے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: شیخوپورہ، ڈکیتی واردات کے دوران مسلح افراد کی خاتون سے زیادتی

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کے ساتھ زیادتی

اسے بھی پڑھیں: فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، پولیس اہلکار گرفتار

دوسری جانب جہلم میں 14سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ منڈی بہاؤ الدین میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب گجرات میں ایک علیحدہ واقعے میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جس کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی جلدگرفتاری کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آر پی او نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

Comments

- Advertisement -