تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ورلڈ کپ کے لیے ٹیم سلیکشن پر بابر اعظم نے اعتراض اٹھا دیا

کراچی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر کپتان بابر اعظم نے بھی اعتراض اٹھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز ہیڈ کوچ مصباح الحق ٹیم سے مطمئن نہ ہونے پر عہدہ چھوڑ گئے اب کپتان بابر اعظم نے بھی ٹیم سلیکشن پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے شکوہ کیا ہے کہ جو کھلاڑی مانگے تھے وہ نہیں ملے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود اعظم خان نہیں چاہیے تھے بلکہ انہیں شرجیل خان، فخر زمان اور لیگ اسپنر عثمان قادر درکار تھے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ذرائع کا بتانا ہے کہ متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے کہنے پر ٹیم میں ردوبدل کی گئی، رمیز راجہ نے چیف سلیکٹر کو میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو شامل نہ کرنے کی ہدایت کی۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں 16 اکتوبر تک ردوبدل ہوسکتا ہے، دیکھیں بابر اعظم کی سنی جاسکتی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دے دیا تھا، ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -