تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمر شریف سے متعلق افواہیں، بیٹے کا بیان سامنے آگیا

کراچی: اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی صحت سے متعلق جھوٹی خبروں پر ان کے بیٹے جواد عمر کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے سوشل میڈیا پر والد سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کا علاج جاری ہے جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔

جواد عمر نے بتایا کہ والد کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ یادداشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ویڈیو جاری کروں گا۔

جواد عمر نے کہا کہ عمر شریف کی صحت کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں بس ان کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

مزید پڑھیں: فیصل قریشی عمر شریف سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں پر برس پڑے

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکار فیصل قریشی کامیڈی کنگ عمر شریف کی وفات کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں پر برس پڑے تھے۔

اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’عوام عمر شریف کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں، ان کی طبیعت بہت بہتر ہے اور ان کا علاج اب بھی جاری ہے۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمر شریف کی وہیل چیئر پر بیٹھے تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جسے دیکھ کر مداح ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا تھے۔

Comments

- Advertisement -