تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دوران چارجنگ فون کا استعمال، یہ احتیاط ضرور کریں؟

اسمارٹ فون کی بیٹری ختم ہونے کے بعد اکثر صارفین چارجنگ کے دوران ہی موبائل فون استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ احتیاط کے بغیر دوران چارجنگ فون کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اگر آپ دوران چارجنگ فون کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ان باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔

دوران چارجنگ موبائل فون استعمال کرتے وقت غیرضروری ایپلی کیشن کو بند کردیں، صرف اور صرف ضرورت کی ایپس کو آن رکھیں۔

اس دوران موبائل میں ویڈیو کبھی نہ بنائیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ویڈیو بناتے وقت موبائل زیادہ بیٹری کو استعمال کرتا ہے اور موبائل فون کے پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایک موبائل فون دوسرے چارجر سے لگانے کی غلطی ہر گز نہ کریں!!

چارجنگ کے دوران موبائل کو ہر گز اپ ڈیٹ نہ کریں کیونکہ اس سے موبائل کے پروسیسر کی رفتار میں بھی کمی ہوتی ہے اور فون خراب بھی ہوسکتا ہے۔

اس دوران آپ فون کال پر بات کرنے سے گریز کریں۔

اگر آپ کو فون چارجنگ کے دوران موبائل استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ صرف اور صرف میسج کی حد تک استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -