تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکا کا افغانستان کے لیے اضافی امداد کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان کے لیے 64 ملین ڈالرز کی اضافی امداد کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ رقم مختلف تنظیموں کے ذریعے فراہم کرے گی، رقم افغان عوام کی مدد کے لیے فراہم کی جائے گی۔

امریکا کی جانب سے فراہم کردہ رقم قدرتی آفات، کورونا، وبائی امراض ودیگر مسائل کے لیے استعمال ہوگی، رقم انتہائی ضروری خوراک، طبی سامان ودیگر ضروریات کے لیے استعمال ہوگی۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا افغان عوام کے لیے امداد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

زلمے خلیل زاد نے لکھا کہ ہمیں انسانی امداد میں اضافی 64 ملین ڈالر کا اعلان کرنے پر فخر ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ امریکا اور امریکا کے دوستوں نے شرارت کا راستہ اختیار کیا ہے، افغانستان کے بیرونی اثاثہ جات منجمد کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں اور افغانستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

گلبدین حکمت یار نے کہا کہ افغان عبوری حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے امریکا شرارت کررہا ہے، دباؤ قبول کرنے کی صورت میں امریکا اپنی شرائط منوا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ افغانستان کا مستقبل روشن ہے، افغانستان میں ایسے وسائل ہیں جس پر بہت ممالک کی نظریں ہیں، چاہتے ہیں ایسی حکومت بنے جس کی پالیسیاں آزاد اور خود مختار ہوں۔

Comments

- Advertisement -