جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے عمر شریف کے علاج کی حامی بھر لی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب نے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کے علاج کی حامی بھر لی۔

ریما خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنی عمر شریف کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ریما نے لکھا کہ عمر شریف کا شمار برصغیر کے عظیم کامیڈین میں ہوتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ہر دور کے حقیقی لیجنڈ رہے، انہوں نے دوسروں چہرے پر مسکراہٹ لانے اور ہنسی کے لیے سخت محنت کی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے عمر شریف کی بیماری پر پریشانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ وہ آج اپنی شدید بیماری کی وجہ سے درد اور تکلیف کا سامنا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلیے رقم جاری کردی

ریما نے بتایا کہ ’میں نے عمر شریف کے علاج کے حوالے سے اپنے شوہر (ڈاکٹر سید طارق شہاب) سے بات کی، جس پر انہوں نے عمر شریف کے علاج و معالجے کی حامی بھری اور وہ لیجنڈری اداکار کو امریکا لانے کے لیے کوشاں ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

پاکستانی ادکارہ نے لکھا کہ ’سید طارق شہاب نے ہائی رسک طریقہ علاج کو انجام دینے پر اتفاق کیا، وہ عمر شریف کی امریکا منتقل کے حوالے سے خاندان کی مدد کررہے ہیں تاکہ انتظامات مکمل ہوسکیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کو علاج کے لیے جلد امریکا منتقل کیا جائے گا، اہلیہ زرین عمر

ریما نے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دعا دی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو شفا دے اور عمر شریف کو مکمل صحت یاب کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں